4 جولائی 2025 - 10:48
ٹرمپ کی خوش فہمیاں جاری ہیں: اگر ضرورت ہوئی تو ایرانی فریق سے ملاقات کروں گا!

امریکی صدر نے ایران پر، صہیونی اور امریکی ریاستوں کی دہشت گردانہ جارحیتوں کا تذکرہ کئے بغیر، اپنی خوش فہمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا: "اگر ضرورت ہوئی تو میں ایرانی فریق سے ملاقات کروں گا، میں یہ کام کروں گا!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ، اور روسی صدر ولادیمیر پوتن، نے آج ایک ٹیلی فونک رابطے میں مختلف مسائل پر بات چیت کی۔

اس بنیاد پر، ٹرمپ نے پوتن کے ساتھ اپنی گفتگو کے بارے میں کہا: میرا پوتن کے ساتھ فون پر رابطہ ہوا اور ہم نے ایران اور یوکرین کے بارے میں بات چیت کی؛ لیکن یہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد اپنی ہی شروع کردہ تجارتی جنگ کے بارے میں کہا: ہمارے پاس محاصل کے حوالے سے دو نئے تجارتی معاہدے ہیں۔ ہم روزانہ کئی ممالک کو 10 خطوط بھیجیں گے تاکہ اپنے ٹیرف منصوبے کی وضاحت کریں۔

اس وقت جبکہ روس یوکرین کے محاذ پر مسلسل پیشقدمی کر رہا ہے، ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کے بارے میں دعویٰ کیا کہ بائیڈن نے ہمارے ہتھیاروں کے ذخائر خالی کر دیے تاکہ انہیں یوکرین بھیج دیں، اور اب ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ ہتھیاروں کے ذخائر دستیاب ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی درندگی کا ذکر کیے بغیر ایرانی فریق سے رابطے کی کوشش کا دعویٰ کیا اور کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو میں ایرانی فریق سے ملاقات کروں گا، میں یہ کام کروں گا۔

امریکی صدر نے فلسطینیوں کے نسل کشی میں امریکی کردار کی طرف اشارہ کیے بغیر، غزہ کی جنگ اور تنازع ختم کرنے کی کوششوں کے بارے میں اپنے گھسے پٹے دعوؤں کو دہرایا اور کہا: میں چاہتا ہوں کہ غزہ کے لوگ سلامتی میں رہیں۔ وہ جہنم سے گذرے ہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست غزہ میں امریکی حمایت سے لوگوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اس نے غزہ کے ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت لاکھوں فلسطینیوں کو شہید، زخمی اور بے گھر کر دیا ہے یہاں تک کہ امریکی اسٹریٹجسٹ جان میئرشیمر کا بھی ماننا ہے کہ امریکہ، غزہ کی جنگ میں صہیونی ریاست کی مکمل حمایت کی وجہ سے، فلسطینیوں کے نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

ٹرمپ کی خوش فہمیاں جاری ہیں: اگر ضرورت ہوئی تو ایرانی فریق سے ملاقات کروں گا!

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha